⌂ ہوم🔖 لائبریری📊 تجزیہℹ تعارفاردو · English · العربية

سءل

قرآنِ مجید میں مادہ «سأل» کے تمام مقامات

يَسْأَلُونَكَ، يَسْأَلُونَ، يَتَسَاءَلُونَ، تُسْأَلُونَ اور اس مادے کی ہر شکل، عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ

Every occurrence of the root s-ʾ-l (to ask) in the Qur'an, with Arabic text and Urdu translation.

129کل مقامات 118آیات 15بار «يَسْأَلُونَكَ»
2:61 البقرة#1
سَأَلْتُمْدیگر افعال

اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُمْ

کسی شہر میں اتر جاؤ، وہاں تمہیں وہ مل جائے گا جو تم نے مانگا ہے۔

Go down to a city; there you will have what you asked for.

2:108 البقرة#2، 3
تَسْأَلُواپوچھو / مانگو (امر و نہی)سُئِلَپوچھا جائے گا (مجہول)

أَمْ تُرِيدُونَ أَن تَسْأَلُوا رَسُولَكُمْ كَمَا سُئِلَ مُوسَىٰ مِن قَبْلُ

کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے ویسے ہی سوالات کرو جیسے اس سے پہلے موسیٰ سے کیے گئے تھے؟

Or do you wish to question your messenger as Moses was questioned before?

2:119 البقرة#4
تُسْأَلُپوچھا جائے گا (مجہول)

وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ

اور آپ سے دوزخ والوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔

And you will not be asked about the companions of Hell.

2:134 البقرة#5
تُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

یہ ایک امت تھی جو گزر چکی۔ اس کے لیے وہ ہے جو اس نے کمایا اور تمہارے لیے وہ جو تم نے کمایا، اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔

That was a people that hath passed away. They shall reap the fruit of what they did, and ye of what ye do! Of their merits there is no question in your case

2:141 البقرة#6
تُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۖ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

یہ ایک امت تھی جو گزر چکی۔ اس کے لیے وہ ہے جو اس نے کمایا اور تمہارے لیے وہ جو تم نے کمایا، اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔

That was a people that hath passed away. They shall reap the fruit of what they did, and ye of what ye do! Of their merits there is no question in your case

2:177 البقرة#7
السَّائِلِينَاسم: سائل، مسئول، سؤال

وَآتَى الْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ

اور مال کی محبت کے باوجود اسے رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، مانگنے والوں اور غلاموں کو آزاد کرانے میں دے۔

And gives wealth, in spite of love for it, to relatives, orphans, the needy, the wayfarer, those who ask, and for freeing slaves.

2:186 البقرة#8
سَأَلَكَدیگر افعال

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ

اور جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو (بتا دیجیے کہ) میں قریب ہوں۔ پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار کا جواب دیتا ہوں۔

And when My servants ask you about Me, I am near; I answer the call of the caller when he calls on Me.

2:189 البقرة#9
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ ۖ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ

لوگ آپ سے نئے چاندوں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ یہ لوگوں کے (کاموں کے) اور حج کے اوقات مقرر کرنے کا ذریعہ ہیں۔

They ask you about the new moons. Say: They are times appointed for people and for the pilgrimage.

2:211 البقرة#10
سَلْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

سَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَمْ آتَيْنَاهُم مِّنْ آيَةٍ بَيِّنَةٍ

بنی اسرائیل سے پوچھیے کہ ہم نے انہیں کتنی کھلی نشانیاں دیں۔

Ask the Children of Israel how many clear signs We gave them.

2:215 البقرة#11
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ ۖ قُلْ مَا أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں؟ کہہ دیجیے کہ جو مال بھی تم خرچ کرو وہ والدین، رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے۔

They ask you what they should spend. Say: Whatever good you spend is for parents, relatives, orphans, the needy and the wayfarer.

2:217 البقرة#12
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ ۖ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ

وہ آپ سے حرمت والے مہینے میں لڑائی کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ اس میں لڑنا بڑا (گناہ) ہے۔

They ask you about fighting in the sacred month. Say: Fighting in it is a great sin.

2:219 البقرة#13، 14
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَوَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا ۗ وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ

وہ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی، مگر ان کا گناہ ان کے فائدے سے بڑھ کر ہے۔ اور وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں؟ کہہ دیجیے کہ جو ضرورت سے زائد ہو۔

They ask you about wine and gambling. Say: In both is great sin and some benefit for people, but their sin is greater than their benefit. And they ask you what they should spend. Say: What is beyond your needs.

2:220 البقرة#15
وَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَىٰ ۖ قُلْ إِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَيْرٌ

اور وہ آپ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ ان کی اصلاح اور بھلائی کرنا بہتر ہے۔

And they ask you about orphans. Say: Setting their affairs right is best.

2:222 البقرة#16
وَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ ۖ قُلْ هُوَ أَذًى

اور وہ آپ سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ وہ ایک تکلیف (اور ناپاکی کی حالت) ہے۔

And they ask you about menstruation. Say: It is a state of hurt (and impurity).

2:273 البقرة#17
يَسْأَلُونَوہ پوچھتے / مانگتے ہیں

يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُم بِسِيمَاهُمْ لَا يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا

ناواقف آدمی ان کے نہ مانگنے کی وجہ سے انہیں مالدار سمجھتا ہے۔ آپ انہیں ان کے چہروں سے پہچان لیں گے، وہ لوگوں سے لپٹ کر (اصرار سے) نہیں مانگتے۔

The ignorant think them rich because of their restraint; you know them by their mark; they do not beg of people with insistence.

4:1 النساء#18
تَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ

اور اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو، اور رشتوں (کو توڑنے) سے بچو۔

And fear Allah, by whom you ask one another, and (respect) the ties of kinship.

4:32 النساء#19
وَاسْأَلُواپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِن فَضْلِهِ

اور اللہ سے اس کا فضل مانگو۔

And ask Allah of His bounty.

4:153 النساء#20، 21
يَسْأَلُكَدیگر افعالسَأَلُواوہ پوچھتے / مانگتے ہیں

يَسْأَلُكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَابًا مِّنَ السَّمَاءِ ۚ فَقَدْ سَأَلُوا مُوسَىٰ أَكْبَرَ مِن ذَٰلِكَ فَقَالُوا أَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً

اہلِ کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے کوئی کتاب اتار لائیں۔ یہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑا مطالبہ کر چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اللہ کو کھلم کھلا دکھا دو۔

The People of the Book ask you to bring down to them a book from heaven. They asked Moses for even more than that, saying: Show us Allah openly.

5:4 المائدة#22
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ ۖ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے؟ کہہ دیجیے کہ تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں۔

They ask you what is made lawful for them. Say: Lawful for you are the good things.

5:101 المائدة#23، 24
تَسْأَلُواپوچھو / مانگو (امر و نہی)تَسْأَلُوادیگر افعال

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْأَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ

اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو کہ اگر وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں۔ اور اگر تم ان کے بارے میں اس وقت پوچھو گے جب قرآن نازل ہو رہا ہو تو وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں گی۔

O you who believe, do not ask about things which, if made plain to you, would trouble you; and if you ask about them while the Qur’an is being revealed, they will be made plain to you.

5:102 المائدة#25
سَأَلَهَادیگر افعال

قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَافِرِينَ

تم سے پہلے ایک قوم نے ایسے سوال کیے تھے، پھر وہ انہی کی وجہ سے کافر ہو گئے۔

Some people before you did ask such questions, and on that account lost their faith

6:90 الأنعام#26
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْعَالَمِينَ

کہہ دیجیے کہ میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا، یہ تو تمام جہان والوں کے لیے بس ایک نصیحت ہے۔

Say: I ask of you no reward for it; it is only a reminder to all the worlds.

7:6 الأعراف#27، 28
فَلَنَسْأَلَنَّدیگر افعالوَلَنَسْأَلَنَّدیگر افعال

فَلَنَسْأَلَنَّ الَّذِينَ أُرْسِلَ إِلَيْهِمْ وَلَنَسْأَلَنَّ الْمُرْسَلِينَ

پس ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے جن کی طرف رسول بھیجے گئے، اور رسولوں سے بھی ضرور پوچھیں گے۔

Then shall we question those to whom Our message was sent and those by whom We sent it

7:163 الأعراف#29
وَاسْأَلْهُمْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَاسْأَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ

اور ان سے اس بستی کا حال پوچھیے جو سمندر کے کنارے تھی۔

And ask them about the town that stood by the sea.

7:187 الأعراف#30، 31
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّي ... يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ

وہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب واقع ہوگی؟ کہہ دیجیے کہ اس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہے ... وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ اس کا علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔

They ask you about the Hour, when will it come to port. Say: Its knowledge is only with my Lord … They ask you as if you were well informed of it. Say: Its knowledge is only with Allah.

8:1 الأنفال#32
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنفَالِ ۖ قُلِ الْأَنفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ

وہ آپ سے مالِ غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ غنیمت اللہ اور رسول کی ہے۔

They ask you about the spoils of war. Say: The spoils belong to Allah and the Messenger.

9:65 التوبة#33
سَأَلْتَهُمْاگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں تو وہ ضرور کہیں گے کہ ہم تو بس دل لگی اور مذاق کر رہے تھے۔

And if you ask them, they will surely say: We were only chatting and jesting.

10:72 يونس#34
سَأَلْتُكُماجر نہیں مانگتا

فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ

پھر اگر تم منہ پھیرو تو میں نے تم سے کوئی اجر نہیں مانگا، میرا اجر تو صرف اللہ کے ذمے ہے۔

But if you turn away, I have asked of you no reward; my reward is only with Allah.

10:94 يونس#35
فَاسْأَلِپوچھو / مانگو (امر و نہی)

فَإِن كُنتَ فِي شَكٍّ مِّمَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِن قَبْلِكَ

پھر اگر آپ کو اس میں کچھ شک ہو جو ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجیے جو آپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں۔

And if you are in doubt about what We have sent down to you, then ask those who have been reading the Book before you.

11:29 هود#36
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

وَيَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ

(نوح نے کہا:) اور اے میری قوم! میں اس پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف اللہ کے ذمے ہے۔

(Noah said:) O my people, I ask of you no wealth for it; my reward is only with Allah.

11:46 هود#37
تَسْأَلْنِپوچھو / مانگو (امر و نہی)

فَلَا تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ

پس مجھ سے وہ چیز نہ مانگو جس کا تمہیں علم نہیں۔

So do not ask Me about that of which you have no knowledge.

11:47 هود#38
أَسْأَلَكَدیگر افعال

قَالَ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ

(نوح نے) کہا: اے میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں۔

(Noah) said: My Lord, I seek refuge in You from asking You about that of which I have no knowledge.

11:51 هود#39
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

يَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي

(ہود نے کہا:) اے میری قوم! میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔

(Hud said:) O my people, I ask of you no reward for it; my reward is only with Him who created me.

12:7 يوسف#40
لِّلسَّائِلِينَاسم: سائل، مسئول، سؤال

لَّقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِّلسَّائِلِينَ

یقیناً یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصے) میں پوچھنے والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔

Verily in Joseph and his brethren are signs (or symbols) for seekers (after Truth)

12:50 يوسف#41
فَاسْأَلْهُپوچھو / مانگو (امر و نہی)

ارْجِعْ إِلَىٰ رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ

(یوسف نے کہا:) اپنے آقا کے پاس واپس جاؤ اور ان سے پوچھو کہ ان عورتوں کا کیا معاملہ ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے۔

(Joseph said:) Go back to your lord and ask him: What was the case of the women who cut their hands?

12:82 يوسف#42
وَاسْأَلِپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ الَّتِي كُنَّا فِيهَا وَالْعِيرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا

اور اس بستی (والوں) سے پوچھ لیجیے جس میں ہم تھے، اور اس قافلے سے بھی جس کے ساتھ ہم آئے ہیں۔

And ask the town where we were, and the caravan with which we came.

12:104 يوسف#43
تَسْأَلُهُمْاجر نہیں مانگتا

وَمَا تَسْأَلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

اور آپ ان سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتے، یہ تو تمام جہانوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔

And no reward dost thou ask of them for this: it is no less than a message for all creatures

14:34 إبراهيم#44
سَأَلْتُمُوهُدیگر افعال

وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ۚ وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا

اور اس نے تمہیں ہر اس چیز میں سے دیا جو تم نے اس سے مانگی، اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گننا چاہو تو انہیں شمار نہ کر سکو گے۔

And He gave you of all that you asked of Him; and if you count Allah’s favours, you could not number them.

15:92 الحجر#45
لَنَسْأَلَنَّهُمْدیگر افعال

فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ۝ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

پس آپ کے رب کی قسم! ہم ان سب سے ضرور پوچھیں گے اس کے بارے میں جو وہ کرتے تھے۔

Therefore, by the Lord, We will, of a surety, call them to account

16:43 النحل#46
فَاسْأَلُواپوچھو / مانگو (امر و نہی)

فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

اگر تم نہیں جانتے تو اہلِ ذکر (اہلِ علم) سے پوچھ لو۔

So ask the people of the Reminder if you do not know.

16:56 النحل#47
لَتُسْأَلُنَّپوچھا جائے گا (مجہول)

تَاللَّهِ لَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَفْتَرُونَ

اللہ کی قسم! تم سے ضرور پوچھا جائے گا اس جھوٹ کے بارے میں جو تم گھڑتے تھے۔

By Allah, you will surely be questioned about what you used to invent.

16:93 النحل#48
وَلَتُسْأَلُنَّپوچھا جائے گا (مجہول)

وَلَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اور تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا۔

And you will surely be questioned about what you used to do.

17:34 الإسراء#49
مَسْئُولًااسم: سائل، مسئول، سؤال

وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا

اور عہد کو پورا کرو، بے شک عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

And fulfil the covenant; the covenant will be asked about.

17:36 الإسراء#50
مَسْئُولًااسم: سائل، مسئول، سؤال

وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۚ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا

اور جس بات کا تمہیں علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑو۔ بے شک کان، آنکھ اور دل، ان سب کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

And pursue not that of which thou hast no knowledge; for every act of hearing, or of seeing or of (feeling in) the heart will be enquired into (on the Day of Reckoning)

17:85 الإسراء#51
وَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ ۖ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا

اور وہ آپ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے، اور تمہیں بہت ہی تھوڑا علم دیا گیا ہے۔

They ask thee concerning the Spirit (of inspiration). Say: "The Spirit (cometh) by command of my Lord: of knowledge it is only a little that is communicated to you, (O men)

17:101 الإسراء#52
فَاسْأَلْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ تِسْعَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۖ فَاسْأَلْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ جَاءَهُمْ

اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں، تو بنی اسرائیل سے پوچھ لیجیے جب وہ ان کے پاس آئے۔

And We gave Moses nine clear signs; so ask the Children of Israel, when he came to them.

18:19 الكهف#53
لِيَتَسَاءَلُواآپس میں پوچھنا (تساؤل)

وَكَذَٰلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ

اور اسی طرح ہم نے انہیں جگا دیا تاکہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے پوچھیں۔

And so We raised them, that they might question one another.

18:70 الكهف#54
تَسْأَلْنِيپوچھو / مانگو (امر و نہی)

قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْأَلْنِي عَن شَيْءٍ حَتَّىٰ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا

(خضر نے) کہا: اگر تم میرے ساتھ چلو تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں نہ پوچھنا جب تک میں خود تم سے اس کا ذکر نہ کروں۔

The other said: "If then thou wouldst follow me, ask me no questions about anything until I myself speak to thee concerning it

18:76 الكهف#55
سَأَلْتُكَدیگر افعال

قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي

(موسیٰ نے) کہا: اگر اس کے بعد میں آپ سے کسی چیز کے بارے میں پوچھوں تو مجھے ساتھ نہ رکھیے گا۔

(Moses) said: If I ask you about anything after this, do not keep me as a companion.

18:83 الكهف#56
وَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

وَيَسْأَلُونَكَ عَن ذِي الْقَرْنَيْنِ ۖ قُلْ سَأَتْلُو عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرًا

اور وہ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ میں تمہیں اس کا کچھ حال سناتا ہوں۔

They ask thee concerning Zul-qarnain. Say, "I will rehearse to you something of his story

20:36 طه#57
سُؤْلَكَاسم: سائل، مسئول، سؤال

قَالَ قَدْ أُوتِيتَ سُؤْلَكَ يَا مُوسَىٰ

فرمایا: اے موسیٰ! تمہاری درخواست تمہیں عطا کر دی گئی۔

(Allah) said: "Granted is thy prayer, O Moses

20:105 طه#58
وَيَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا

اور وہ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، تو کہہ دیجیے کہ میرا رب انہیں ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا۔

They ask thee concerning the Mountains: say, "My Lord will uproot them and scatter them as dust

20:132 طه#59
نَسْأَلُكَاجر نہیں مانگتا

وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ۖ لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكَ

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجیے اور خود بھی اس پر جمے رہیے۔ ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے، ہم ہی آپ کو رزق دیتے ہیں۔

And command your family to pray, and be steadfast in it. We do not ask you for provision; We provide for you.

21:7 الأنبياء#60
فَاسْأَلُواپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ ۖ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو اہلِ ذکر سے پوچھ لو۔

Before thee, also, the messengers We sent were but men, to whom We granted inspiration: If ye realise this not, ask of those who possess the Message

21:13 الأنبياء#61
تُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)

لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَىٰ مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ

بھاگو مت! اپنی عیش و عشرت اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ، شاید تم سے پوچھا جائے۔

Flee not, but return to the good things of this life which were given you, and to your homes in order that ye may be called to account

21:23 الأنبياء#62، 63
يُسْأَلُپوچھا جائے گا (مجہول)يُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)

لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ

وہ جو کچھ کرتا ہے اس کے بارے میں اس سے پوچھا نہیں جاتا، اور ان سب سے پوچھا جائے گا۔

He cannot be questioned for His acts, but they will be questioned (for theirs)

21:63 الأنبياء#64
فَاسْأَلُوهُمْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ

(ابراہیم نے) کہا: بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے نے کیا ہے، انہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہیں۔

He said: "Nay, this was done by - this is their biggest one! ask them, if they can speak intelligently

23:72 المؤمنون#65
تَسْأَلُهُمْاجر نہیں مانگتا

أَمْ تَسْأَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ

کیا آپ ان سے کوئی معاوضہ مانگتے ہیں؟ آپ کے رب کا دیا ہوا معاوضہ ہی بہتر ہے۔

Or do you ask them for payment? The payment of your Lord is better.

23:101 المؤمنون#66
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

فَلَا أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَ

اس دن نہ ان کے درمیان رشتے ناتے رہیں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔

There will be no ties of kinship between them that Day, nor will they ask after one another.

23:113 المؤمنون#67
فَاسْأَلِپوچھو / مانگو (امر و نہی)

قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ

وہ کہیں گے: ہم ایک دن یا دن کا کچھ حصہ رہے، گننے والوں سے پوچھ لیجیے۔

They will say: "We stayed a day or part of a day: but ask those who keep account

25:16 الفرقان#68
مَسْئُولًااسم: سائل، مسئول، سؤال

لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا

ان کے لیے اس (جنت) میں جو چاہیں گے ہوگا، وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ آپ کے رب کے ذمے ایسا وعدہ ہے جو مانگے جانے کے لائق ہے۔

For them there will be therein all that they wish for: they will dwell (there) for aye: A promise to be prayed for from thy Lord

25:57 الفرقان#69
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

کہہ دیجیے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، سوائے اس کے کہ جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کر لے۔

Say: "No reward do I ask of you for it but this: that each one who will may take a (straight) Path to his Lord

25:59 الفرقان#70
فَاسْأَلْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

الرَّحْمَٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا

وہ رحمٰن ہے، تو اس کے بارے میں کسی باخبر سے پوچھیے۔

The Most Merciful: so ask about Him one who is well informed.

26:109 الشعراء#71
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(نوح نے کہا:) اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمے ہے۔

No reward do I ask of you for it: my reward is only from the Lord of the Worlds

26:127 الشعراء#72
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(ہود نے کہا:) اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمے ہے۔

No reward do I ask of you for it: my reward is only from the Lord of the Worlds

26:145 الشعراء#73
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(صالح نے کہا:) اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمے ہے۔

No reward do I ask of you for it: my reward is only from the Lord of the Worlds

26:164 الشعراء#74
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(لوط نے کہا:) اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمے ہے۔

No reward do I ask of you for it: my reward is only from the lord of the Worlds

26:180 الشعراء#75
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(شعیب نے کہا:) اور میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمے ہے۔

No reward do I ask of you for it: my reward is only from the Lord of the Worlds

28:66 القصص#76
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ

اس دن انہیں کوئی بات نہ سوجھے گی، اور وہ آپس میں بھی پوچھ نہ سکیں گے۔

Then the (whole) story that Day will seem obscure to them (like light to the blind) and they will not be able (even) to question each other

28:78 القصص#77
يُسْأَلُپوچھا جائے گا (مجہول)

وَلَا يُسْأَلُ عَن ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ

اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں (معلوم کرنے کے لیے) پوچھا نہیں جاتا۔

And the guilty are not asked about their sins.

29:13 العنكبوت#78
وَلَيُسْأَلُنَّپوچھا جائے گا (مجہول)

وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

اور قیامت کے دن ان سے ضرور پوچھا جائے گا اس جھوٹ کے بارے میں جو وہ گھڑتے تھے۔

And they will surely be questioned on the Day of Resurrection about what they used to invent.

29:61 العنكبوت#79
سَأَلْتَهُماگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور سورج اور چاند کو کس نے کام میں لگایا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔

And if you ask them who created the heavens and the earth and made the sun and moon subservient, they will surely say: Allah.

29:63 العنكبوت#80
سَأَلْتَهُماگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِن بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے آسمان سے پانی اتارا، پھر اس سے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کیا، تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔

And if you ask them who sends down water from the sky and with it revives the earth after its death, they will surely say: Allah.

31:25 لقمان#81
سَأَلْتَهُماگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔

And if you ask them who created the heavens and the earth, they will surely say: Allah.

33:8 الأحزاب#82
لِيَسْأَلَدیگر افعال

لِّيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَن صِدْقِهِمْ

تاکہ (اللہ) سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں پوچھے۔

That He may question the truthful about their truthfulness.

33:14 الأحزاب#83
سُئِلُواوہ پوچھتے / مانگتے ہیں

ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَآتَوْهَا

پھر اگر ان سے فتنے (اور فساد) کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ اسے فوراً کر گزرتے۔

Then, had they been asked to join in sedition, they would have done so.

33:15 الأحزاب#84
مَسْئُولًااسم: سائل، مسئول، سؤال

وَلَقَدْ كَانُوا عَاهَدُوا اللَّهَ مِن قَبْلُ لَا يُوَلُّونَ الْأَدْبَارَ ۚ وَكَانَ عَهْدُ اللَّهِ مَسْئُولًا

حالانکہ اس سے پہلے انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ وہ پیٹھ نہ پھیریں گے، اور اللہ سے کیے گئے عہد کی باز پرس ہونی ہے۔

And yet they had already covenanted with Allah not to turn their backs, and a covenant with Allah must (surely) be answered for

33:20 الأحزاب#85
يَسْأَلُونَوہ پوچھتے / مانگتے ہیں

يَوَدُّوا لَوْ أَنَّهُم بَادُونَ فِي الْأَعْرَابِ يَسْأَلُونَ عَنْ أَنبَائِكُمْ

وہ چاہیں گے کہ کاش وہ دیہاتیوں میں جا بسے ہوتے اور (وہیں سے) تمہاری خبریں پوچھتے رہتے۔

They would wish they were among the Bedouin in the desert, asking for news of you.

33:53 الأحزاب#86، 87
سَأَلْتُمُوهُنَّدیگر افعالفَاسْأَلُوهُنَّپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ

اور جب تم (نبی کی بیویوں) سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگو۔

And when you ask (the Prophet’s wives) for anything, ask them from behind a screen.

33:63 الأحزاب#88
يَسْأَلُكَدیگر افعال

يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ اللَّهِ

لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ کہہ دیجیے کہ اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے۔

People ask you about the Hour. Say: Its knowledge is only with Allah.

34:25 سبأ#89، 90
تُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)نُسْأَلُپوچھا جائے گا (مجہول)

قُل لَّا تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَلَا نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ

کہہ دیجیے کہ ہمارے قصوروں کے بارے میں تم سے نہیں پوچھا جائے گا، اور نہ تمہارے اعمال کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا۔

Say: "Ye shall not be questioned as to our sins, nor shall we be questioned as to what ye do

34:47 سبأ#91
سَأَلْتُكُماجر نہیں مانگتا

قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ

کہہ دیجیے کہ جو اجر میں نے تم سے مانگا ہو وہ تمہارا ہی ہے، میرا اجر تو صرف اللہ کے ذمے ہے۔

Say: Whatever reward I may have asked of you is yours; my reward is only with Allah.

36:21 يس#92
يَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ

ان لوگوں کی پیروی کرو جو تم سے کوئی اجر نہیں مانگتے اور وہ ہدایت یافتہ ہیں۔

Obey those who ask no reward of you (for themselves), and who have themselves received Guidance

37:24 الصافات#93
مَسْئُولُونَاسم: سائل، مسئول، سؤال

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ

اور انہیں ٹھہراؤ، ان سے پوچھ گچھ ہونی ہے۔

But stop them, for they must be asked

37:27 الصافات#94
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوال کریں گے۔ (اہلِ دوزخ)

And they will turn to one another, and question one another

37:50 الصافات#95
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر باتیں پوچھیں گے۔ (اہلِ جنت)

Then they will turn to one another and question one another

38:24 ص#96
بِسُؤَالِاسم: سائل، مسئول، سؤال

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِ

(داؤد نے) کہا: اس نے تیری دنبی کو اپنی دنبیوں میں ملانے کا مطالبہ کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا ہے۔

(David) said: He has wronged you by demanding your ewe to add to his ewes.

38:86 ص#97
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ

کہہ دیجیے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔

Say: "No reward do I ask of you for this (Qur'an), nor am I a pretender

39:38 الزمر#98
سَأَلْتَهُماگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔

And if you ask them who created the heavens and the earth, they will surely say: Allah.

41:10 فصلت#99
لِّلسَّائِلِينَاسم: سائل، مسئول، سؤال

وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِّلسَّائِلِينَ

اور اس (زمین) میں اس کی غذائیں چار دن میں مقرر کیں، پوچھنے والوں کے لیے (جواب) پورا پورا ہے۔

And He measured out its provisions in four days, alike for all who ask.

42:23 الشورى#100
أَسْأَلُكُمْاجر نہیں مانگتا

قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ

کہہ دیجیے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت کی محبت کے۔

Say: I ask of you no reward for it except love of kin.

43:9 الزخرف#101
سَأَلْتَهُماگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے کہ انہیں زبردست، سب کچھ جاننے والے نے پیدا کیا ہے۔

If thou wert to question them, 'Who created the heavens and the earth?' They would be sure to reply, 'they were created by (Him), the Exalted in Power, Full of Knowledge

43:19 الزخرف#102
وَيُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)

سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ

ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے باز پرس ہوگی۔

Their testimony will be recorded, and they will be questioned.

43:44 الزخرف#103
تُسْأَلُونَپوچھا جائے گا (مجہول)

وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَّكَ وَلِقَوْمِكَ ۖ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ

اور یہ (قرآن) آپ کے لیے اور آپ کی قوم کے لیے نصیحت ہے، اور عنقریب تم سے پوچھا جائے گا۔

The (Qur'an) is indeed the message, for thee and for thy people; and soon shall ye (all) be brought to account

43:45 الزخرف#104
وَاسْأَلْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِن دُونِ الرَّحْمَٰنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ

اور آپ سے پہلے ہم نے جو رسول بھیجے ان سے پوچھ لیجیے: کیا ہم نے رحمٰن کے سوا کوئی اور معبود مقرر کیے تھے جن کی عبادت کی جائے؟

And question thou our messengers whom We sent before thee; did We appoint any deities other than (Allah) Most Gracious, to be worshipped

43:87 الزخرف#105
سَأَلْتَهُماگر آپ ان سے پوچھیں

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔ پھر یہ کہاں الٹے پھرے جاتے ہیں؟

If thou ask them, who created them, they will certainly say, Allah: How then are they deluded away (from the Truth)

47:36 محمد#106
يَسْأَلْكُمْاجر نہیں مانگتا

وَلَا يَسْأَلْكُمْ أَمْوَالَكُمْ

اور وہ تم سے تمہارے مال نہیں مانگتا۔

And He does not ask you for your wealth.

47:37 محمد#107
يَسْأَلْكُمُوهَادیگر افعال

إِن يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا

اگر وہ تم سے مال مانگے اور اصرار کرے تو تم بخل کرنے لگو۔

If He were to ask you for it and press you, you would be miserly.

51:12 الذاريات#108
يَسْأَلُونَوہ پوچھتے / مانگتے ہیں

يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ

وہ پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟

They ask, "When will be the Day of Judgment and Justice

51:19 الذاريات#109
لِّلسَّائِلِاسم: سائل، مسئول، سؤال

وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

اور ان کے مالوں میں مانگنے والے اور محروم کا حق تھا۔

And in their wealth and possessions (was remembered) the right of the (needy,) him who asked, and him who (for some reason) was prevented (from asking)

52:25 الطور#110
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں حال پوچھیں گے۔ (اہلِ جنت)

They will advance to each other, engaging in mutual enquiry

52:40 الطور#111
تَسْأَلُهُمْاجر نہیں مانگتا

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

کیا آپ ان سے کوئی اجر مانگتے ہیں کہ وہ تاوان کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں؟

Or is it that thou dost ask for a reward, so that they are burdened with a load of debt

55:29 الرحمن#112
يَسْأَلُهُدیگر افعال

يَسْأَلُهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز ایک نئی شان میں ہے۔

Of Him seeks (its need) every creature in the heavens and on earth: every day in (new) Splendour doth He (shine)

55:39 الرحمن#113
يُسْأَلُپوچھا جائے گا (مجہول)

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ

پس اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں (پہچان کے لیے) نہیں پوچھا جائے گا۔

On that Day no question will be asked of man or Jinn as to his sin

60:10 الممتحنة#114، 115
وَاسْأَلُواپوچھو / مانگو (امر و نہی)وَلْيَسْأَلُواوہ پوچھتے / مانگتے ہیں

وَاسْأَلُوا مَا أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنفَقُوا

اور جو کچھ تم نے خرچ کیا وہ واپس مانگ لو، اور جو انہوں نے خرچ کیا وہ (بھی) واپس مانگ لیں۔

And ask for what you have spent, and let them ask for what they have spent.

67:8 الملك#116
سَأَلَهُمْدیگر افعال

كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ

جب بھی اس (دوزخ) میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا تو اس کے نگران ان سے پوچھیں گے: کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟

Whenever a group is cast into it, its keepers will ask them: Did no warner come to you?

68:40 القلم#117
سَلْهُمْپوچھو / مانگو (امر و نہی)

سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ

ان سے پوچھیے کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہ دار ہے؟

Ask thou of them, which of them will stand surety for that

68:46 القلم#118
تَسْأَلُهُمْاجر نہیں مانگتا

أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

کیا آپ ان سے کوئی اجر مانگتے ہیں کہ وہ تاوان کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں؟

Or is it that thou dost ask them for a reward, so that they are burdened with a load of debt

70:1 المعارج#119، 120
سَأَلَدیگر افعالسَائِلٌاسم: سائل، مسئول، سؤال

سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ

ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگا جو واقع ہونے والا ہے۔

A questioner asked about a Penalty to befall

70:10 المعارج#121
يَسْأَلُدیگر افعال

وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

اور کوئی جگری دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔

And no friend will ask after a friend

70:25 المعارج#122
لِّلسَّائِلِاسم: سائل، مسئول، سؤال

وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ۝ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

اور جن کے مالوں میں ایک مقرر حق ہے، مانگنے والے اور محروم کے لیے۔

For the (needy) who asks and him who is prevented (for some reason from asking)

74:40 المدثر#123
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ ۝ عَنِ الْمُجْرِمِينَ

وہ جنتوں میں ہوں گے، (اور) مجرموں کے بارے میں آپس میں پوچھ رہے ہوں گے۔

(They will be) in Gardens (of Delight): they will question each other

75:6 القيامة#124
يَسْأَلُدیگر افعال

يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ

وہ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

He questions: "When is the Day of Resurrection

78:1 النبأ#125
يَتَسَاءَلُونَآپس میں پوچھنا (تساؤل)

عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ

یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟

Concerning what are they disputing

79:42 النازعات#126
يَسْأَلُونَكَيَسْأَلُونَكَ

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا

وہ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟

They ask thee about the Hour,-'When will be its appointed time

81:8 التكوير#127
سُئِلَتْپوچھا جائے گا (مجہول)

وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ۝ بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ

اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس گناہ کی وجہ سے قتل کی گئی؟

When the female (infant), buried alive, is questioned

93:10 الضحى#128
السَّائِلَاسم: سائل، مسئول، سؤال

وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ

اور مانگنے والے کو مت جھڑکیے۔

Nor repulse the petitioner (unheard)

102:8 التكاثر#129
لَتُسْأَلُنَّپوچھا جائے گا (مجہول)

ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ

پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا۔

Then, shall ye be questioned that Day about the joy (ye indulged in)

کوئی آیت نہیں ملی۔ تلاش کا لفظ بدلیں یا «سب» منتخب کریں۔

© 2026 Meem Ain Studio · تعارف · پرائیویسی

↑